دگر گوں ہے جہاں ، تاروں کی گردش تیز ہے ساقی
دگر گوں ہے جہاں ، تاروں کی گردش تیز ہے ساقی
دل ہر ذرہ میں غوغائے رستا خیز ہے ساقی
متاعِ دین اور و دانش لٹ گئی اللہ والوں کی!
یہ کس کافر ادا کا غمزۂ خوں ریز ہے ساقی؟
وہی دیرینہ بیماری! وہی نامحکمی دل کی!
علاج اس کا وہی آبِ نشاط انگیز ہے ساقی!
حرم کے دل میں سوزِ آرزو پیدا نہیں ہوتا
کہ پیدائی تری ابتک حجاب آمیز ہے ساقی!
نہ اٹھا پھر کوئی رومی عجم کے لالہ زاروں سے
وہی آب و گل ایراں ، وہی تبریز ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی!
فقیرِ راہ کو بخشے گئے اسرارِ سلطانی
بہا میری نوا کی دولتِ پرویز ہے ساقی