First topic message reminder :
بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ میں ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا،اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ151 ویں ٹیسٹ کی246ویں اننگز میں11954رنز بناکر انجام دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کے پاس تھا،جنہوں نے یہ کارنامہ131ٹیسٹ میچز میں11953رنز اسکورکرک اپنے نا م کیا تھا۔بھارت میں دیوتا سمجھے جانے والے کرکٹراس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔اس طرح وہ دنیا کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں جن کے پاس بیک وقت ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ہے۔اس کے علاوہ ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ہے آپ کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟